فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:26

فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

(جاری ہے)

محمود خلیل کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ انہیں شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزت و شہرت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں غیرقانونی طور پرحراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔محمود خلیل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی ہو۔