امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ

ہم نیٹو کو ہتھیار بھیج رہے ہیں اور نیٹو ان ہتھیاروں کی پوری 100 فیصد قیمت ادا کر رہا ہے،انٹرویو

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:15

امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے والا ہے تاکہ وہ انہیں یوکرین کو فراہم کر سکیں کیونکہ یوکرین روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹو کو ہتھیار بھیج رہے ہیں اور نیٹو ان ہتھیاروں کی پوری 100 فیصد قیمت ادا کر رہا ہے۔ ہم یہ کر رہے ہیں کہ ہتھیار نیٹو کو بھیجے جاتے ہیں، پھر نیٹو ان ہتھیاروں کو یوکرین کو فراہم کرتا ہے اور نیٹو ہی ان کی قیمت ادا کرتا ہے۔