غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اسرائیل کی ایک عدالت نے اسرائیلی صحافی کی حراست میں توسیع کی ہے جس نے پچھلے دنوں غزہ میں اسرائیل کے پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ تحریر کی تھی اور اس نے ان فوجیوں کے مرنے کے بعد کہا تھا کہ دنیا اب بہتر جگہ ہے یعنی 'خس کم جہاں پاک'۔

(جاری ہے)

اسرائیلی صحافی 'اسرائیل فری' اس سے پہلے بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔تل ابیب میں مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کی حراست میں اس الزام کی وجہ سے توسیع کر دی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے ذریعے اشتعال انگیزی کرتے ہیں اور دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔