برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف

پولیس نے دو اہم مواقع ضائع کیے جن سے اس قتل کو روکا جا سکتا تھا،سرکاری انکوائری رپورٹ

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:34

برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
راچڈیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)راچڈیل میں ہونے والے امام جلال الدین کے قتل کو روکا جاسکتا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں پولیس کی سنگین غلطی سامنے آگئی۔امام جلال الدین کو 2016 میں داعش کے ہمدردوں نے راچڈیل کے ایک پارک میں ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ایک سرکاری انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس نے دو اہم مواقع ضائع کیے جن سے اس قتل کو روکا جا سکتا تھا۔71 سالہ جلال الدین روحانی علاج (رقیہ) کرتے تھے، جسے جادو اور گستاخی قرار دے کر محمد قادِر نے قتل کر دیا، جو بعد میں شام فرار ہو گیا۔تفتیشی سربراہ تھامس ٹیگ کے سی نے کہا کہ یہ ایک سنگین ادارہ جاتی ناکامی تھی، جس نے ایک بے گناہ شخص کی جان لے لی۔

متعلقہ عنوان :