غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت

یہ سیڑھی 2000میں لائی گئی تھی جس کے نیچے 24 بیٹریاں لگی ہیں،انتظامیہ حرمین شریفین

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)خانہ کعبہ کے لیے بنائی گئی سیڑھی ایک منفرد حیثیت کی گراں قدر سیڑھی ہے۔ جس کا پچھلے 25 برسوں سے لوگ مشاہدہ کر رہے ہیں۔غسل کعبہ کے موقع پر اس سیڑھی کو استعمال میں لایا جاتا ہے جو اس امر کا اظہار ہے کہ یہ مقدس ترین جگہ کے لیے متولیان کی طرف سے انتہائی احتیاط و احترام کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لیے قائم کی گئی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ سیڑھی سنہ 2000 میں لائی گئی تھی جس کے نیچے 24 بیٹریاں لگی ہیں۔خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو روشن کرنے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ نیز مرکزی ایئر کنڈیشننگ وینٹ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے موجود ہے۔ ایئر کنڈیشنگ کے تین ٹینک بھی اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ جن میں سے ایک غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی پانی اور دوسرا اس پانی کو نکالنے کے لیے ہے۔جنرل اتھارٹی کے مطابق یہ سیڑھی ساگوان کی لکڑی سے بنائی گئی ہے۔ سیڑھی کی لمبائی 5.65 میٹر، اونچائی 4.80 میٹر اور چوڑائی 1.88 میٹر ہے۔ جبکہ اس کا وزن 6.50 کلو گرام ہے۔

متعلقہ عنوان :