سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی سے اسلحہ برآمد

اے ایس ایف نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مئی 2018 12:40

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی سے اسلحہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی 2018ء) : سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر ہورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ آمد پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلحہ برآمد ہونے پر اے ایس ایف نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈرائیور نے پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اسلحہ مسلم لیگ ن کے یو سی چئیرمین خرم شہباز کا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔