جاپان نے خیبر پختونخوا میںخواتین کی فلاح وبہبود کیلئے 14 بسیں فراہم کردیں

ہفتہ 12 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جاپان نے صوبہ خیبر پختونخوا میںخواتین کی فلاح وبہبود کے لئے 14 بسیں فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان میں جاپان کے سیفر تکاشی کوری نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے حوالے کی ہیں ۔ جاپان کی جانب سے فراہم کردہ 14 بسیں پشاور اور ایبٹ آباد میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے چلیں گی جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں خواتین کے لئے بس سروس کاجلد آغاز کیا جائے گا۔