حریت فورم کی سرینگر میں پابندیوں کے نفاذ کی مذمت

ہفتہ 12 مئی 2018 13:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیوں کے نفاذ پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے انہیں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے پورے مقبوضہ علاقے کو ایک چھائونی میں تبدیل کر کے شہریوں کے قتل عا م کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کی دوبارہ گرفتار ی کی بھی مذمت کی۔