مختصر الفاظ میں اپنے خیالات کے اظہار کا فن والد سے سیکھا ہے، میگھنا گلزار

ہفتہ 12 مئی 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکارہ میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ انہوں نے مختصر الفاظ میں خیالات کے اظہار کا فن اپنے والد سے سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’راضی ‘‘ کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اپنے والد گلزار سے بے حد متاثر ہیں اور میرا خیال ہے کہ چیزوں کا آسان اور سادہ بنانا انہیں وراثت میں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مختصر الفاظ میں خیالات کے اظہار کا فن اپنے والد سے سیکھا ہے اور بات کو زیادہ لمبا نہیں کرتی بلکہ اس کے لئے سکم سے کم الفاظ کا استعمال کرتی ہوں۔ ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی ‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشال نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہی روز شاندار بزنس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :