ناقص صفائی پر 5فوڈ آئوٹ لیٹس سر بمہر ،108کو نوٹسز جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 100سے زائد فوڈ آئوٹ لیٹس کو انتباہی نوٹسز جاری کردیئے جبکہ 5فوڈ آئوٹ لیٹس کو سر بمہر کردیا ۔چیف انسپکٹر و انچارج فوڈ برانچ وارث بھٹی نے اے پی پی کو بتایاکہ اپریل میں کینٹ کے علاقوں سے مجموعی طور پر کھانے کے 300نمونے حاصل کر کے انہیں تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ۔

انہوںنے بتایاکہ ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 110,500 روپے کی کمپوزیشن فیس سمیت 399,900 روپے جرمانہ کیا گیا ۔وارث بھٹی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 108فوڈ آئوٹ لیٹس کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے اور خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں یہ کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

غیر معیاری کھانوں کے کیسز کنٹونمنٹ مجسٹریٹ کی عدالت کو بھی بھجوائے گئے ۔

انہوں نے بتایاکہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایات پر فوڈ انسپکٹرز نے مختلف مارکیٹوں صدر ،پشاور روڈ ،قاسم مارکیٹ ،چوہڑ ،الہ آباد ،مصریال ،ٹنچ بھاٹہ ،پیپلز کالونی ،بائیس نمبر چونگی ،بکرا منڈی اور دیگر علاقوں میں اچانک چھاپے مارے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کیے ۔

متعلقہ عنوان :