نابینا افراد کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے نابینا افراد کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کو مسلسل بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔نابینا افرادگزشتہ تین سال سے نوکریوں کیلئے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی نمائندے ہر مرتبہ ان کو طفل تسلیاں دے کر واپس گھروں کو بھیج دیتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھی نابینا افراد نے سات دن اپنا دھرنہ جاری رکھا لیکن پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر معذور افرادکے ساتھ جھوٹا وعدہ کیا۔اب مجبورا نابینا افراد لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنہ دیے ہوئے ہیں۔احتجاج کے باعث صوبائی دارلاحکومت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نا بینا افراد کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے اور ان کو سرکاری نوکریوں کیلئے خصوصی طور پر کوٹہ الاٹ کیا جائے ۔