تاندلیاں والا، مضر صحت دہی کھانے سے دس سے زائد افراد کی طبیعت خراب

ہفتہ 12 مئی 2018 15:47

تاندلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) تاندلیاں والا میں مضر صحت دہی کھانے سے دس سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز تاندلیاں والا میں مضر صحت دہی کھانے سے عورتوں اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبعی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :