ڈیرہ بگٹی میں ایف سی بلوچستان کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے 60 لیویز اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب

ہفتہ 12 مئی 2018 17:41

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی بلوچستان کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے 60 لیویز اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر قدافی تھے جبکہ ان کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے تقریب کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا آخر میں مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر قدافی نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ٹریننگ پاس ہونے پر انہیں مبارکباد دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی میں دیگر اداروں کی طرح لیویز جوانوں کا کردار بھی شاندار ھے اور اب انہیں یہ بھی خوشی ھے کہ لیویز کے جوان ایف سی بلوچستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسہ اور رسالدار میجر میر شوکت راہیجہ بگٹی نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ایف سی بلوچستان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔