پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں ،دیگر ممالک میں بھی ریلیز ہونی چاہئیں صبا قمر

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں ،دیگر ممالک میں بھی ریلیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) نامور اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام فنکار پرست ،فن اور فنکار سے محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے ،میں نے ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو پیار اورعزت ہماری عوام اپنے فنکار کو دیتی ہے وہ کوئی دوسری اقوام ہر گز نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

بحیثیت پاکستانی ہمیں اس پر فخر ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،فنکار کو جدھر بھی اچھا کام کرنے کو ملتا ہے وہ ادھر کا رخ کرلیتا ہے ۔صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو کام کی کمی نہیں ہے اب تو ہمارے ہاں بھی انٹر نیشنل معیار کی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں جنہیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اب فلم انڈسٹری کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے جو انڈسٹری کی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :