داسو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کمیلہ بازار کا چوکیدار جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:13

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) کوہستان کے علاقہ داسو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کمیلہ بازار کا چوکیدار جاں بحق ہو گیا، چوکیدار ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق داسو موڑ کے مقام پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے کمیلہ بازار کا چوکیدار شعیب ولد نذیر اور نوید ولد عبدالحمید شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد خان بمعہ نفری جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ مقامی بی ایچ یو میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیکر فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچایا گیا تاہم وہ کچھ وقت زندہ رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار کر گیا۔ زین ولد آصف کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔