میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام ابتر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

چیف سینٹری انسپکٹرز اور سینٹری سپر وائزروں کو فائنل وارننگ، تین روز میں حالت بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء)میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نوید نے شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام ابتر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹرز اور سینٹری سپر وائزروں کو فائنل وارننگ دیتے ہوئے تین روز میں حالت بہتر بنانے کی ہدایت کر دی، تین روز تک اپنا حلقہ بہتر نہ بنانے پر انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بلدیہ میئر نے مون سون شروع ہونے سے قبل سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ کرا کے جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر ختم کرنے اور سیور اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، اس ضمن میں افسران کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جانے کا کہا ہے، سیوریج اور صفائی کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات نے مجھے شرمسار کر دیا ہے، اس سلسلہ میں اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر کو بھی بازاروں سے عارضی اور پختہ تجاوزات بلا امتیاز ختم کرانے کیلئے آپریشن کرنے کا حکم دیا ہے۔