ْ نواز اور مریم کا بیانیہ دھوکا دہی کا نمونہ ہے ، معاملہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا نہیں ہے ،معاملہ بیٹے کے ناجائز اثاثوں کا ہے،نواز شریف نے احتساب کی آڑ میں انتقام کی سیاست کی ، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری

ہفتہ 12 مئی 2018 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز اور مریم کا بیانیہ دھوکا دہی کا نمونہ ہے ، معاملہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا نہیں ہے ،معاملہ بیٹے کے ناجائز اثاثوں کا ہے،نواز شریف نے احتساب کی آڑ میں انتقام کی سیاست کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوا پنے بیان میں سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ معاملہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا نہیں ہے ،معاملہ بیٹے کے ناجائز اثاثوں کا ہے ۔انھوں نے کہاکہ سوال شریف خاندان کی جناتی معاشی ترقی کا ہے، نوازشریف کو مخالفین کے احتساب کا شوق تھا ۔ نیر بخاری نے کہا کہ نواز نے احتساب کی آڑ میں انتقام کی سیاست کی ۔