محمد احسان المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے نئے مسئول مقرر

ہفتہ 12 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے نئے مسئول محمد احسان مقرر کردیئے گئے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد احسان اس سے قبل المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی یونیورسٹی اور ضلع شرقی سمیت دیگر اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ محمد احسان کراچی یونیورسٹی سے فیزکس میں ماسٹر کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے نظم کو مضبوط اور طلباء میں مثبت و تعمیری سرگرمیاں اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :