اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان
کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان
ہفتہ 12 مئی 2018 23:56
(جاری ہے)
چکوال شہر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔
جہلم، مری اور گرد و نواح میں بھی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ منڈی بہائ الدین سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔خیبرپختونخوا میں سوات، مانسہرہ، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وادی سوات اور گردونواح میں بھی بارش اور ڑالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مزید ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب خاران، نوشکی، چاغی، نوکنڈی، دالبندین اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ڑوب اور قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 16، خضدار میں 21، بارکھان اور پنجگور میں 23، سبی اور لسبیلہ میں 26، گوادر اور پسنی میں 27، دالبندین اور ڑوب میں 22 جب کہ تربت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ کراچی اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس
-
فیکٹری ایریا، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی(کل) ہو گی
-
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں‘فردوس عاشق
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
9 مئی کرنیوالے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے‘ مریم نوازشریف
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.