اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گاڑی کو حادثہ‘ اداکارہ بال بال بچ گئی

حادثے کے وقت جیکولین فرنینڈس کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں، خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئیں

اتوار 13 مئی 2018 11:10

ْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گاڑی گزشتہ رات حادثے کا شکار ہو گئی تاہم اداکارہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘کی کاسٹ اور کریو کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جیکو لین نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔حادثے کے وقت جیکولین فرنینڈس کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں، خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم ٹکر کے باعث ان کی کار کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی۔اداکارہ اب گھر پر ہی آرام کر رہی ہیں ۔