فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کا مجموعی طور پر 29.55 کروڑ کا بزنس

اتوار مئی 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے تک مجموعی طور پر 29.55 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا کی فلم’’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ 4مئی کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے دوسرے ہفتے تک مجموعی طور پر 29.55 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار امیتابھ بچن نے 102سالہ باپ اور رشی کپور نے ان کے 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی باپ بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :