وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 20سیاح دریا میں جا گرے۔۔ خواتین، بچوں سمیت متعدد افراد ڈوب گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 مئی 2018 12:48

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 20سیاح دریا میں جا گرے۔۔ خواتین، بچوں سمیت ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی ۔2018ء) آزاد کشمیر کے سیاحتی علاقے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 20 سیاح دریا میں جا گرے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے نیلم کے علاقہ کنڈل شاہی میں نالہ جاگراں کا پل ٹوٹ گیا جس کے باعث 20سیاح دریا میں جا گرے۔ نالہ جاگراں میں گرنے والے 22 میں سے11سیاحوں کو مقامی لوگوں بچا لیا ہے ابھی تک 5لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ لاھور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے بچے تقریبا بڑی تعداد میں یکدم پل پر چڑھ گئے جس سے پل وزن نہ برداشت کر سکا اور فاؤنڈیشن سے اکھڑ گیا۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر اور بالخصوص نیلم کا علاقہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور سالانہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد اس علاقے میں سیاحت کیلئے آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :