جامعہ پشارو کے شعبہ آئی آر کے طلباء کا تخت بھائی میں آثار قدیمہ کا مطالعاتی دورہ

اتوار 13 مئی 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) تخت بھائی میں آثار قدیمہ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت جاننے کی غرض سے آریاکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی طرف سے شبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ پشاور کے طلباء کے لیے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیاگیا‘ طلباء وطالبات پرمشتمل گروپ کو آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ آفیسر نوازالدین نے تخت بھائی آثار قدیمہ کے حوالے سے بریفنگ دی‘ جبکہ اسی موقع پر طلباء وطالبات کو مراقبہ ہالز ‘اسمبلی ہال اور مختلف سٹوپاز کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں واضح رہے کہ مطالعاتی دورہ جرنلزم کے لیکچرر ریاض غفور کی سربراہی میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :