شکر قندی کے کاشتکاروں کو شیڈول کے مطابق آبپاشی کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 14:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے شکر قندی کی فصل کو بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پہلی 2 سے 3 آبپاشیاں ہر ہفتہ کریںجبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ 15 سے 20 روز تک بڑھا دیاجائے تاہم شدید گرمی اور بہت زیادہ ٹمپریچر کے دوران آبپاشی کے ایام میں مناسب کمی بیشی بھی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کاشتکار شکر قندی لگانے کیلئے پونے 2 میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنائیں اور ان پر 25 سی30 سینٹی میٹرکے فاصلے پرقلمیں لگاتے ہوئے ان کے گرد اچھی طرح مٹی دبادیں اور آبپاشی کا عمل بھی فوری شروع کردیں۔ انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں اور خود رو پودوں کی تلفی بھی ضروری ہے جس کیلئے مناسب وتر میں ایک سے 2 بار گوڈی کی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جب بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کرکے پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دی جائے اور جب بیلیں اچھی طرح بڑھ جائیں تو ان کو 2 بار الٹ پلٹ دیں تاکہ وہ زمین کے ساتھ لگ کر جگہ جگہ جڑیں نہ بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :