کاہنہ ،شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے بیوی کا گلہ کاٹ دیا

پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی

اتوار 13 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے بیوی کا گلہ کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کاہنہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور مبارک کی دو سال قبل شازیہ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کا چھ ماہ کا بیٹا بھی تھا۔

دونوں میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی دونوں میں توں تکرار ہو گئی جس پر مبارک نے تیز دھار آلے سے شازیہ کا گلہ کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر جس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔