صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ کا ہاکی کے سابق اولمپین منصوراحمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 13 مئی 2018 16:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) )صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے ہاکی کے سابق اولمپین منصوراحمد کے انتقال پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سابق اولمپین منصور احمد نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، منصور احمد کی ہاکی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :