Live Updates

پیپلز پار ٹی کی’’ بلو رانی ‘‘ اور ن لیگ کے ’’ نااہل صاحب‘‘ عوام کی نظرو ں میں گر چکے ہیں،ڈاکٹر شاہد صد یق خان

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پیپلز پار ٹی کی’’ بلو رانی ‘‘ اور ن لیگ کے ’’ نااہل صاحب‘‘ عوام کی نظرو ں میں گر چکے ہیں اقتدار میں رہنے کی جستجو لے کر پیداہو نے والے یہ ’’با بو‘‘ اب اقتدار کے ایوانو ں میں جانے کی بجائے ’’ ایوان جیل‘‘ جانے کی تیاری کر یں کیونکہ ’’ نااہل لیگی حکومت‘‘ کا سور ج غرو ب ہو تے ہیں ملک کو ’’ کر پشن اندھیروں‘‘ میں ڈبو نے والے جیل میں جائیں گئے بیڈ رو م پر آرام فر ما رہے ہو نگے ان خیالا ت کا اظہا رانہو ں نے پی پی 167میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا علیم خان پی ٹی آئی کے ہیرو ہیں تحریک انصا ف لاہور میں ناقا بل شکست ہو چکی ہے کیونکہ علیم خان کی قیاد ت میں پار ٹی میں نئی جان پڑ چکی ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ علیم خان نے لاہور میں پار ٹی کو مضبو ط کر نے کیلئے جو کر دردار ادا کیا ہے اسے عمران خان بھی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں انہو ں نے کہاکہ علیم خان جس حکمت عملی سے لاہور میں پار ٹی کیلئے کام کررہے ہیںوہ یقینی طور پر انتخابا ت میں پی ٹی آئی کی فتح کا سبب بنے گی لاہور انتخابا ت میں تحریک انصا ف کا قلعہ ثا بت ہو گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات