حکومت پنجاب کا ارلی چائیلڈ ایجوکیشن پروگرام کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

کروڑ 52 لاکھ روپے کی گرانٹ سے جاری منصوبہ فلاپ ہونے کا اندیشہ

اتوار 13 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) حکومت پنجاب کا ارلی چائیلڈ ایجوکیشن پروگرام کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ،3 کروڑ 52 لاکھ روپے کی گرانٹ سے جاری منصوبہ فلاپ ہونے کا اندیشہ ،8 ہزار پانچ سو بچوں کا ٹارگٹ دیا گیا ، 3 ہزار 723 داخلے ،30 سکولوں میں کوئی بھی داخلہ نہیں ہوا ،40 سکولز میں 10 سے کم تعداد ،فرینڈلی سکولوں کا معانیہ سمیت دیگر امور کی چیکنگ کے لئے ای ڈی اوز کو ہدایات جاری،ذائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا کے 176 سکولز کیلئے 3 کروڑ 52 لاکھ روپے کی گرانٹ سے ارلی چائیلڈ ایجوکیشن پروگرام شروع کیا تھا جس میں ضلع سرگودھا کے 176 پرائمری سکولز میں 2 ۔

(جاری ہے)

2 لاکھ روپے کی گرانٹ سے ایک ایک کلاس روم پریپ کلاس کے بچوں کیلئے مختص کیا گیا تھا ، جن کو جدید طریقہ سے پڑھانے کیلئے کھلونے اور جدید تعلیمی سامان فراہم کیا گیا تھا،جو کسی بھی نجی اداے کے معیار کے مطابق تھا جس سے بچے زیادہ سے زیادہ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں ، جس کیلئے ضلع سرگودھا کو 8500 بچوں کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ، جو اب تک صرف 3 ہزار 723 بچوں کو داخل کیا گیا ہے، 176 سکولز میں سے 30 سکول ایسے بھی ہیں جس میں ایک بھی بچہ داخل نہیں کیا گیا ،40 سے زائد سکولوں میں بچوں کی تعداد 10 سے بھی کم ہے ،حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری اس منصوبہ مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایات کی ہے کہ وہ اس منصوبہ میں عدم دلچسپی لینے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کریں ،فرینڈلی سکولوں کا معائنہ سمیت دیگر امور کی چیکنگ کیلئے ای ڈی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :