قومی اسمبلی آج آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی

وزیر خزانہ بحث کوسمیٹیںگے اور فنانس بل میں ردوبدل پر مبنی اقدامات کا اعلان کریں گے

اتوار 13 مئی 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری آج پیر کو دے گی اسی روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر عام بحث کوسمیٹیں گے اور فنانس بل میں ردوبدل پر مبنی اقدامات کا اعلان کریں گے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے سینٹ کے مختلف قوانین میں ردبدل کے 42تجاویز میں بعض کو قبول کرلیا گیا ہے ڈیری سیکٹر اور کھانے کے تیل کے سیکٹر کے لیے بعض رعایات دی جائیں گی 12لاکھ روپے تک انکم ٹیکس کی معمولی شرحیں برقرار رہی گی جبکہ پیٹرولیم لیول میں کمی کی تجویز بھی قبول نہیں کی جارہی ہے قومی اسمبلی آج ہی مطالبات زر اور فنانس بل کی منظوری دے گی اور آج ہی اپوزیشن کی طرف سے بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران احتجاج کا امکان ہے کیونکہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں پورے سال کے بجٹ پر معترض ہیں