رویت ہلال کمیٹی ماہ رمضان کا چاند پرسوں دیکھے گی

اتوار مئی 19:30

رویت ہلال کمیٹی ماہ رمضان کا چاند پرسوں دیکھے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (بدھ) کو کراچی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں 16 مئی بروز بدھ 29 شعبان کو محکمہ موسمیات کراچی آفس میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :