اسلام آباد ہائیکورٹ کے رمضان ٹرانسمیشن میں انعام گھر ،ناچ گانے ،جواء ،لاٹری او رسرکس پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مولانا نوراللہ

اتوار 13 مئی 2018 21:20

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صدر مولانا نوراللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے رمضان ٹرانسمیشن میں انعام گھر ،ناچ گانے ،جواء ،لاٹری او رسرکس پر پابندی اور تمام ٹی وی چینلز پر پانچ وقت کی آذان نشر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ عدلیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے ،اس لئے اب پیمرا اور دیگر متعلقہ محکموں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی فرائض منصبی کو سرانجام دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا نوراللہ نے کہاکہ نوجوان نسل اور خواتین کو ہماری اپنی اصل ثقافت سے ہٹ کر الیکٹرانک میڈیا پر ایسے پروگرامات دیکھائے جاتے ہیںجوکہ ہمارے مذہب ،کلچر اور روایات کیخلاف ہیں،حالانکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں پر اسلامی قوانین واصولوں کا اطلاق ہونا چاہیے اس لئے ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا فیصلہ احسن اقدام ہے اب آذان کی پابندی سب چینلز سمیت ریڈیو پاکستان پر بھی ہونی چاہیے اور تمام ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے سمیت پورا سال پانچ وقت کی آذان نشر کرنی چاہیے ۔