سیالکوٹ،دو افراد نے 17سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) دو افراد نے طالبہ کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھیکو چھوڑ میں غلام مصطفی کی17سالہ بیٹی فائزہ سکول گئی جسکے بعد غلام مصطفی کو سکول سے ٹیچر کی کال آئی کہ آپکی کی بچی سکول کیوں نہیں آئی جس پر غلام مصطفی نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ اسکی بیٹی فائزہ کو مالک اور فاروق نے اغوا کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مدعی کیمطابق اسے بعدازاں اسے ایک خاتون کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں اسے کہا گیا کہ پیسے دو اور اپنی بیٹی کو لے جائو۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رابطہ پر تھانہ محرر نے بتایا کہ لڑکی کو بازیات کروایا جا چکا ہے اور تفتیشی انکے بیان کروانے گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :