Live Updates

ہم حکومت کرنے نہیں اس وعدے کی تکمیل کے لئے آئے جو عمران خان نے کیا تھا، ہم نے کرپشن وچوری کے راستے بند کرنے کی بہترین کوششیں کیں اور اس میں کامیاب بھی ہوئے،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہم حکومت کرنے نہیں بلکہ اس وعدے کی تکمیل کے لئے آئے ہیں جو عمران خان نے کیا تھا اور ہمیںاس بات پر فخر ہے کہ الله تعالیٰ نے اپنے مقصد میں کامیاب و کامران کیا، 2013ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جب ہم نے اقتدار سنبھالی تو حالات بہت دگرگوں تھے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اور حالات کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا اور صوبے کے تباہ حال اداروں کی ساکھ بحال کی اور ان میں مثبت اصلاحات سے عوام کا اعتماد بحال کیا ۔

وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر01ایبٹ آباد میں منعقدہ کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ہم نے کرپشن اور چوری کے راستے بند کرنے کی بہترین کوششیں کیں اور اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے لیکن عوام کے تعاون سے ہی کرپشن کی جڑیں ختم ہو سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ کرپشن کی خاتمے کے لئے ہم نے آر ٹی آئی قانون بنایا جو دنیا کا تیسرا بڑا قانون مانا گیا ۔

مشتاق غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں اور حق دار کو ان کا بغیر کسی سفارش کے مل گیا ہے، ہم نے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں پر یکساں توجہ دی اور ان کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کیا اور تفریق کا سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا ۔ مشتاق غنی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عمران خان کی سربراہی میں ایک ایسے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بلاامتیاز خدمت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک او رمضبوط کرنا ہے ، ہم آج یہ بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف اپنی بہترین کارکردگی کی بنیادپر خیبر پختونخوا کے علاوہ پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات