Live Updates

عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کیلئے میدان میں نکلے ہیں جس میں ہر ایک پاکستانی کو برابر کے حقوق میسر ہوں

شرکاء کا پاکستان تحریک انصاف جمرود کے زیر اہتمام ٹی ڈی بازار میں منعقدہ عظیم الشان جلسے سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 21:20

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف جمرود کے زیر اہتمام جمرود ٹی ڈی بازار میں سیاسی پاور شو کیا گیا جس میں خیبر ایجنسی حلقہ این اے 43سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی فاٹا کوارڈینیٹر ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری تھے جبکہ حلقہ این اے 43 پارٹی کے عہدیداران جمال آفریدی ،عبدالرازق شیواری ،شاہ حسین آفریدی اور بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان شریک تھے۔

مہمان خصوصی و پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں جس میں ہر ایک پاکستانی کو برابر کے حقوق میسر ہو نہ کہ امیر کے لئے ایک قانون ہو اور غریب کے لئے دوسرا قانون ہو،حلقے میں بے شمار مسائل درپیش ہیں لیکن لوگ اپنے اپ کو انضمام حاجی کہنے پر خوش ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال میں حلقہ این اے 43کو پیرس بنانے والے بتائے کہ حلقہ میں کتنے پرائمری سکول ،مڈل و ہائی سکول بنائے ہیں اور کتنے کالجز بنائے ہیں ۔تین ماہ میں جمرود گریڈ سٹیشن و سوئی گیس پہنچانے والوں پانچ سال میں کونسا تیر مارلیا ہے جو ایک بار پھر وعدیں کررہے ہیں ۔اس دفعہ الیکشن کا میدان پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور تمام ملک سے کامیابی حاصل کرکے عمران خان وزیر اعظم بنے گا ۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں جو نکات پیش کئے گئے ہیں اس میں فاٹا کے ترقی کے لئے بھی جامع پلان کا اعلان کیا گیا ہے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف فاٹا میں اصل ترقی لائی گی ۔اب جھوٹے وعدیں کرنے والوں کا دور گزر چکا ہیں ۔جمرود گریڈ سٹیشن اور سوئی گیس پاکستان تحریک انصاف کے دور میں آئیگا موجودہ لوگ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات