شریف برادران نے عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے منصوبے مکمل کئے،شیخ سلیمان سر ور

اتوار 13 مئی 2018 22:00

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملک اور قوم کے لیے ایسے اقدامات کیے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے بڑے منصوبے مکمل ہو ئے۔

(جاری ہے)

تعلیم ، صحت کے شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا کاشتکاروں کو بلا سود قر ضے فراہم کیے اور سستے داموں بیج بھی دیا گیا عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے موٹروے، میٹرو بس تعمیر کیے گئے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں ذہین طلباء و طالبات کو حکومت پنجاب نے وظائف اور لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے ، ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی1شیخ سلیمان سر ور نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ اٹک میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔