وزیر اعظم کارجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 14 مئی 2018 13:09

وزیر اعظم کارجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رجب علی بلوچ ایک سچے سیاسی کارکن تھے جنہیں نے تمام عمر عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ان کی جمہوری و عوامی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم کی رجب علی بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔