نواب شاہ ،ْ 8 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل

واقعہ کے وقت گریڈ فور کی طالبہ اولڈ نواب شاہ کے قریب جمشید کالونی میں اپنے گھر میں اکیلی تھیں ،ْپولیس

پیر 14 مئی 2018 13:09

نواب شاہ ،ْ 8 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کے بعد قتل
نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سندھ کے علاقے نواب شاہ میں کم سن لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت گریڈ فور کی طالبہ اولڈ نواب شاہ کے قریب جمشید کالونی میں اپنے گھر میں اکیلی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے ان کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔

ملزم نے قتل کے بعد لڑکی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر گھر کے قریب ایک مویشی خانے میں پھینک دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ ایک رشتے دار کے گھر تعزیت کے لیے گئے تھے جب واپس آئے تو اپنی بیٹی کو گھر میں نہیں پایا جس کے بعد پولیس کو آگاہ کرنے دوڑے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس نے لڑکی کی لاش کو قریبی مویشی فارم سے برآمد کرلیا۔

والدین نے کہا کہ انھیں ہمسائیوں نے بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا بھانجا آیا تھا۔متاثرہ خاندان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معصوم بیٹی کو بے رحمی سے قتل اور ریپ کرنے والے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔بعد ازاں انچارج سی آئی اے مبین پریار نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو خون آلود کپڑوں میں ملبوس گرفتار کرلیا۔انہوںنے کہاکہ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنی کزن کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔