ٹریفک پولیس کا فٹ پا تھوں پر قائم تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن، متعدد دکانداروں کو وارننگ

پیر 14 مئی 2018 14:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کا عوامی شکایت پر فٹ پا تھوں پر قائم تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی، فٹ پاتھوں پر کسی قسم کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی شکایت پر ٹریفک انچارج الیاس فرید نے ہمراہ ٹریفک پولیس کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ختم کروا دیا اور دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ فٹ پاتھ کے استعمال پر سٹی پولیس سٹیشن میں پرچے درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :