نوازشریف اپنے حلف سے منحرف ہو ئے، بھارت نواز بیان دیکر آئین پاکستان سے غداری کی

آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جا ئے،پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو درخواست دے دی گئی

پیر 14 مئی 2018 15:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) سا بق وزیر اعظم نوازشریف ملک کے آئین کے تحت بطور وزیر اعظم اپنے حلف سے منحرف ہو ئے بھارت نواز بیان دیکر آئین پاکستان سے غداری کی آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جا ئے ، پی ٹی آئی کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈپٹی سیکڑی جنرل فرخ حبیب نے گز شتہ روز سٹی پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تین مرتبہ بطور وزیر اعظم ملک اور آئین سے وفاداری کا حلف اٹھا یا بھارت کو مبینہ طور پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیکر حلف اور ملک کے آئیں سے غداری کی جس سے میرے سمیت پاکستان کے کروڑوں عوام کے جذبات مجروع ہو ئے سا بق وزیر اعظم نے پہلے ملک کی ساری دولت بھار ت سمیت دیگر ممالک میںغیر آئینی طریقے سے منتقل کی اور اب بھارت کو کھلے الفاظ میں بتا دیا کہ ممبئی حملوں میں پاکستا نی دہشت گرد ملوث تھے میاں نواز شریف اب ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ان کے خلاف ملک اور آئین سے غداری کا آئین کے آٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کیا جا ئے سی پی او فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنماء کی طرف سے دی گئی درخواست لیگل برانچ بھجوا کر را ئے مانگ لی ۔