سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی انتخابی تربیت کا سیشن (کل) ہوگا

پیر 14 مئی 2018 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کے بعد اُن کی انتخابی تربیتی سیشن کا انعقاد کل بدھ سے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے بتایا کہ ایک روزہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کا تربیتی سیشن کراچی میں ہوگا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے 27 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سیشن کا دورانیہ صبح 9 سے 5 بجے شام تک ہو گا جس سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے اور کراچی سمیت سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زانتخابی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے انتخابی ذمہ داریوں کے حوالے سے حلف بھی لیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے حوالے سے مختلف انتخابی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جا چکا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے انتخابی تربیتی سیشن کے بعد ریٹرننگ آفیسرز کے انتخابی تربیتی سیشن کا باقاعدہ آغاز 17 مئی سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :