تحقیق کی جائے نوازشریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے‘مولانا فضل الرحمان

حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے‘ سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 17:56

تحقیق کی جائے نوازشریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے‘مولانا فضل الرحمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے، حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

میرا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں انکے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے۔