پا ک ۔چین دوستی کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں‘ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 14 مئی 2018 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین دوستی کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر مسٹر ژو لی کیسربراہی میں پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ان سے ملاقات کرنے والے 7رکنی چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاک ۔چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیںاور چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن موجودہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پا کستان پا ک ۔چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔انہو ں نے سی پیک کے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لینے پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں اٹھائے گے اقدامات کو سر اہا ۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیا تی منصو بو ں کے ذریعے خطے کے عوام کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے پا کستان میں سماجی و اقتصادی شعبو ں کی تر قی کے لیے چین کے بے لو ث تعا ون کو سراہا ۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اس نا سور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک میں قریبی تعاون ضرور ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسر ے کی حمایت کی ہے ۔

ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کی قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین قریبی تعاون دو طر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

انہوں نے چین کے صدر ژی جن پنگ کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی ۔چین کی پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر ژو لی نے کہا کہ پا کستان چین کا ہر آزمائش پر اترنے والا دوست ہے اور پاکستان کو چین کے اسٹریٹجک شماروں میںانتہائی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی قیادتیںدو طرفہ تعلقات کو نئی بلند یو ں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پا ک ۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مر کزی اہمیت کاحامل ہے ۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے اور اپنے وفد کے پر تپا ک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔