جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے خواجہ سعد رفیق

آگ پھیلی تو سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے ٹوئیٹر پر پیغام

پیر 14 مئی 2018 20:48

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے آگ پھیلی تو سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے قومی سلامتی کے اجلاس اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ہوسکتا ہے آگ اگر پھیلی تو ایک ایک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے