کراچی ،لدیہ قائم خانی کالونی میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرد یا

پیر 14 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) کراچی کے علاقے بلدیہ قائم خانی کالونی میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام نے احتجاج کیا،مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیاہے، احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے جس کے باعث ٹریفک جام رہی ،مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں مافیا اور کے الیکٹرک کے مقامی افسران کا گٹھ جوڑ ہے، مافیا کے لوگ علاقہ مکینوں سے پیسے لیکر بجلی بند کراتے اور کھلواتے ہیں،علاقہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سستی پالیسی فراہم کی جائے اور میٹر لگائے جائیں، ہم کو کنڈے کے ذریعہ بجلی نہیں چاہئے، میٹر لگا کر قانونی انداز میں بجلی فراہم کی جائے، پولیس اور کے الیکٹرک حکام علاقے سے کنڈا مافیا اور کے الیکٹرک کے مقامی افسران کی ملی بھگت ختم کرے،علاقے میں بجلی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

#