گورنرسندھ محمد زبیر کی ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد (مرحوم) کے گھر آمد

اظہار تعزیت کیا

پیر 14 مئی 2018 23:04

گورنرسندھ محمد زبیر کی ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر کی ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد (مرحوم) کے گھر آمد۔والدہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ہاکی کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ منصور احمد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ پور ی دنیا منصور احمد کی گول کیپنگ کی صلاحیتوں کی مداح رہی۔ انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈ کپ سمیت کئی میچ جتوائے۔پاکستان ہاکی کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔#