دریاخان ،مو ٹرسائیکلچاند گاڑی سے ٹکرا گیا بیوی جاں بحق شوہر شدید زخمی

پیر 14 مئی 2018 22:48

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مو ٹرسائیکل چاند گاڑی سے ٹکرا گیا بیوی جاں بحق شوہر شدید زخمی تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز اپنی بیوی پروین کے ہمراہ ایک رشتہ دار کے جنازہ میں موٹرسائیکل پر شرکت کے لئے جا رہا تھا کہ پیر بڈھایا سلطان کے قریب اچانک چاند گاڑی سامنے آگئی جس سے موٹر سائیکل چاند گاڑی سے ٹکراگیا جس کے باعث میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچایا جہاں پروین بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :