زرداری اور عمران سے خیر کی توقع نہیں تحریک نوجوانان پاکستان ہی ملک کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے ، محمد عبداللہ گل

پیر 14 مئی 2018 22:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور سابق ڈی جی آئی ایس آ ئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے انڈیا کو خوش کرنے کے لئے من گھڑت بیان دے کر غدار وطن کا کردار اداکیا ہے ، سابق جنرل پرویز مشرف قوم کا مجرم ہے نواز شریف، زرداری اور عمران سے خیر کی توقع نہیں تحریک نوجوانان پاکستان ہی ملک کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بٹ خیلہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے صوبائی صدر عرفان عالم، ڈویژنل آرگنائزر حید رعلی ، امیدوار قومی اسمبلی شہاب ، پی کے 18 کے امیدوار اسجد یوسف وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے تحریک نوجوانان میں شمولیت کا اعلان کیا محمد عبداللہ گل نے کہا کہ نواز شریف مسلسل افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو صرف اپنے مفادات عزیز ہے مگر ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے ہمیں افرواج پاکستان کے کردار پر فخر ہے پاکستانی سرزمین ہماری ماں اور اسلام کا قلعہ ہے اس کی دفاع نوجوان ہی کریںگے انہوںنے کہا کہ جنرل حمید گل نے اپنے کامیاب حکمت عملی کے ذریعے روس جیسے سپر پاور کو شکست دی مگر جنرل پرویز مشرف نے قوم کو بھیج کر ان پر جنگ مسلط کیا جس میں زیادہ تر پختون متاثر ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمارا تحریک تعمیر و تکمیل پاکستان ہے اس لئے نئی نسل ان کا ساتھ دے کر ملک میں نظام مصطفیٰ ؐکی نفاذ اور ظلم و ناانصافی کے خاتمہ میںکردار ادا کریں۔