سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے طورپرحلف اٹھا لیا

پیر 14 مئی 2018 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث قائم مقام چیف جسٹس کے طورپرحلف اٹھا لیا ہے، پیرکوجسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے ججز بلاک کی سیکنڈ فلور پرواقع کانفرنس روم میں ایک مختصرمگرپروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان‘ وفاقی اورصوبائی لاء افسران، سینئر وکلاء اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار روس کے سرکاری دورے پر گئے ہیں جس کے بعدوہ چین میں چیف جسٹسز کی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چین جائیں گے۔