چھچھ میں ترقیاتی کاموں کا سہرا خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے سر جاتا ہے، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

پیر 14 مئی 2018 23:32

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی وزیر امور نوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ چھچھ میں ترقیاتی کاموں کا سہرا خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے سر جاتا ہے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کرکے اہلیان چھچھ کے دل جیت کئے ہیں، 2018کے الیکشن میں اہلیان چھچھ عوامی خدمات کا صلہ لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی کی صورت میں دیں گے، نئی شامل ہونے والی یونین کونسل جلو کے بھی تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جنہوں نے پنجاب میں بیشمار منصوبے مکمل کروائے ان کی عوامی خدمات کو پوری دنیا سراہتی ہے 2018کے الیکشن میں میاں شہباز شریف منتخب ہوکر پورے پاکستان کا نقشہ تبدیل کردیں گے۔

(جاری ہے)

جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں اپنے دورے اقتدار میں کئی بڑے ملکی مسائل حل کئے جسکی وجہ سے لیگی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہیں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے چھچھ کی ترقی کیلئے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کیا جا رہا ہے، حضرو شہر میں سپورٹس کمپلیکس ،حضرو سے جہانیاں تک کارپٹ روڈ کے منصوبے مکمل کئے گئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کی کامیابی یقینی ہے ۔