صاف پانی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان 29مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خالد ندیم بخاری، ظہیرالدین، محمد مسعود اختر،ناصر قادر اور محمد سلیم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

پیر 14 مئی 2018 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو 29مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے صاف پانی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان خالد ندیم بخاری، ظہیرالدین، محمد مسعود اختر،ناصر قادر اور محمد سلیم کو پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ملزمان کے وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کی،،فاروق امجد میر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، جس کے بعدعدالت نے پانچوں ملزمان کا 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :